پاکستان پیپلز پارٹی کی بلوچستان اسمبلی میں سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی کی حیثیت برقرار

23 Feb, 2024 | 05:16 PM

سٹی42: بلوچستان اسمبلی میں پارٹی پوزیشن  خواتین اور مذہبی اقلیتوں کی مخصوص نشستیوں پر کامیاب ارکان کے نوٹیفیکیشن ہونے کے بعد واضح ہو گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان اسمبلی میں سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی ہے۔

بلوچستان اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد18ہوگئی ہے جبکہ تین خواتین اور مذہبی  اقلیت کی ایک نشست ملنے کے بعد  مسلم لیگ ن کی نشستوں کی تعداد17ہوگئی  ہے۔ مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر 8 فروری کو  10 افراد بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے تاہم بعد میں 3 آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کر لی اور اسے چار مخصوص نشستیں بھی مل گئیں۔  پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 8 فروری کو  11 امیدوار کامیاب ہوئے تھے، بعد میں 3 آزاد ارکان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے اور اسے خواتین کی 3 اور مذہبی اقلیتوں کی ایک نشست ملنے کے بعد ایوان میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کی سٹرنتھ سب سے زیادہ 18 ہو گئی۔ 

خواتین اور مذہبی اقلیتوں کی نشستیں ملنے کے بعد  جے یو آئی کی نشستوں کی تعداد14ہوگئی ہے۔

ایک خاتون کی نشست حاصل کرنے کے بعد بی اے پی کی نشستوں کی تعداد  5ہوگئی .

ایک خاتون کی نشست ملنے کے بعد نیشنل پارٹی کی نشستوں کی تعداد4 تک پہنچ گئی.

مزیدخبریں