سٹی42: کوئٹہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی میں خواتین اور مذہبوی اقلیتوں کے ارکان کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
بلوچستان اسمبلی مین پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون دونوں کی تین تین اور جمعیت علما اسلام کی دو خواتین رکن منتخب ہوئی ہیں۔ نیشنل پارٹی اور اے این پی کو خواتین کی ایک ایک مخصوص نشست ملی ہے۔
مذہبی القیتوں کے لئے مخصوص نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سنجے کمار، ن لیگ کے سینٹ پیٹرک اور جے یو آئی ف کے روی پہوجا منتخنب قرار پائے ہیں۔
الیکشن کمیشن پنجاب اور سندھ اسمبلیوں میں خواتین اور مذہبی اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی ارکان کے نوٹیفیکیشن پہلے کر چکا ہے۔ اب صرف خیبر پختونخواہ میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ارکان کا نوٹیفیکیشن جاری ہونا باقی ہے۔