نمونیہ نے جان نہ چھوڑی،مزید پانچ بچوں کی زندگیاں نگل گیا،سینکڑوں نئے کیسز رپورٹ

23 Feb, 2024 | 01:16 PM

Imran Fayyaz

(عظمت مجید)خطرناک نمونیہ کے باعث اموات اور کیسس میں اضافہ جاری!گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں نمونیہ سے مزید 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر لاہور میں نمونیہ سے مزید 1 بچہ جاں بحق ہوا، نمونیہ کیسز  کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں مزید 165 بچوں میں نمونیہ وائرس کی تصدیق جبکہ  صوبہ بھر میں 638  کی  بچے مرض میں مبتلا ہونے کی  تصدیق کی گئی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی نمونیہ کے مریض میں مبتلا پانچ بچے دم توڑ گئے  تھے۔

مزیدخبریں