ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے اہم اہداف طے کرلیے

 وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے اہم اہداف طے کرلیے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزارت خزانہ نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے اہم اہداف طے کرلیے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کے ساتھ نیا پروگرام 6 ارب ڈالر کا ہوگاجس کی مدت 3 سال ہوگی، نئے پرواگرام کیلئے وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام مسلسل رابطے میں ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر ٹیکس ٹو جی ڈی پی 3 سال میں 15 فیصد تک بڑھانے کا ہدف ہوگا، مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر 3 ماہ کے درآمدی بل کے برابر رکھنے کا ہدف ہوگا جب کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اور  پرائمری بیلنس سرپلس رکھنے کا ہدف بھی طے کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ آئندہ بجٹ میں سبسڈی کا تعین بھی نئے قرض پروگرام کی شرط کے مطابق ہوگا اور آئندہ سال بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق بنایا جائےگا، نگران حکومت نے نئی حکومت کیلئے معاشی روڈ میپ اور قرض پروگرام کیلئے ورکنگ تیارکی ہے، موجودہ قرض پروگرام ختم ہونے کے ساتھ آئی ایم ایف سے نیا قرض معاہدہ سائن ہوگا، قرض معاہدے سے قبل آئی ایم ایف کو شرائط پرعملدرآمد کیلئے یقین دہانی کرائی جائےگی۔


 

Ansa Awais

Content Writer