ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا میری اولین ترجیح ہے : شہباز شریف

23 Feb, 2024 | 12:27 PM

Ansa Awais

سٹی 42 : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کسی صورت انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، سب کو مل بیٹھنا ہوگا، ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔

 اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ باہمی اتحاد سے ہی کیا جاسکتا ہے،خدمت، دیانت اور محنت کی روایت کو آگے بڑھائیں گے،  تندہی، محنت اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے، نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔

مزیدخبریں