الیکشن کمیشن نے این اے 47 اسلام آبادسے ڈاکٹرطارق فضل چودھری کو کامیاب قرار دیدیا

23 Feb, 2024 | 12:14 PM

Ansa Awais

عثمان خان: الیکشن کمیشن نے این اے 47 اسلام آباد کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،الیکشن کمیشن نے این اے 47 اسلام آبادسے ڈاکٹرطارق فضل چودھری کو کامیاب قرار دیدیا۔

  تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 47 اور 48 کا نتیجہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج  کیا تھا،شعیب شاہین اور علی بخاری نے عدالت میں آراو کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی  جس میں ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی،وکیل شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ فارم45 موجود ہیں، آر او نے طارق فضل چوہدری کو جتوانے کا فارم 47جاری کیا۔

 این اے سینتالیس اسلام آباد ٹو سے ن لیگ کے طارق فضل چوہدری اور این اے اڑتالیس اسلام آباد تھری سے آزاد امیدوار راجہ خرم شہزاد نواز کو کامیاب قرار دیا گیا ۔

 شعیب شاہین این اے47 سے اور علی بخاری این اے 48 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزادامیدوار تھے۔ 

مزیدخبریں