سٹی42: بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے سیاسی پارٹیوں کی مشاورت آج اور کل بھی جاری رہے گی۔ وزیر اعلیٰ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہو گا جبکہ صوبائی اسمبلی کا سپیکر پاکستان مسلم لیگ نون کا ہو گا۔ نون لیگ کی ڈھائی ڈھائی سال کے لئے وزیر اعلیٰ بنانے کی تجویز پیپلز پارٹی نے غیر ضروی قرار دے کر مسترد کر دی۔
پاکستان پیپلز پارٹی اپنے وزیر اعلیٰ کا نام طے کر چکی ہے تاہم اسے رسمی طور پر اپنی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پیش کیا جانا باقی ہے۔ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے صوبائی رہنماؤں کا اسلام آباد میں اجلاس جمعات کے روز بھی ہوا۔
:پیپلز پارٹی سے وزارت اعلیٰ کے لیے صادق عمرانی،ظہور بلیدی،سرفراز بگٹی اور نواب ثناء اللہ زہری کے نام زیر غورہیں۔
مسلم لیگ نون کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں حکومت سازی اور وزارتوں کی تقسیم کے حوالے سے نوازلیگ کا اہم اجلاس آج جمعہ کے روز لاہور میں ہوگا۔ اجلاس میں بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب ارکان بھی شریک ہوں گے۔
بلوچستان میں وزیر اعلیٰ پیپلز پارٹی، سپیکر مسلم لیگ نون کا ہو گا
23 Feb, 2024 | 01:40 AM