(ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ 8کے بقیہ میچز پنجاب سے کراچی منتقل کئے جانے کا امکان ہے ، جس کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ نے فرنچائز سے مشاورت کے لئے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ، پی سی بی لاہور اور راولپنڈی کے میچز کراچی منتقل کرنے پر فیصلہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پنجاب نگران حکومت کو میچز کروانے کے لیے 50 کروڑ روپے ادا کر دیئے ہیں ، رقم بل لائٹنگ اور سیکیورٹی اخراجات کی مد میں بھیجے گئے ہیں، جبکہ پی سی بی نے کھانے پینے کی مد میں 5کروڑ روپے کی بھی ادائیگی کر دی ہے ۔
کراچی میں میچز کروانے کے لیے یہ اخراجات ادا کرنے نہیں پڑتے , سندھ حکومت نے سکیورٹی فورسز کے کھانے کی مد میں صرف تین کروڑ روپے کا خرچہ بنایا، پی سی بی یہ اخراجات بچانے کے لیے میچز کراچی منتقل کر سکتا ہے ۔