وزیراعظم نے نیشنل سیکیورٹی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا 

23 Feb, 2023 | 09:20 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل سیکیورٹی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق نیشنل سکیورٹی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا،اجلاس کل دوپہر 3 بجے پی ایم ہاؤس میں ہو گا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم شرکت کریں گے، اجلاس میں پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان بھی شرکت کریں گے ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو بھی اجلاس میں مدعوکیاگیا ہے۔

  اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر بریفنگ دی جائے گی، ملکی داخلی سکیورٹی پر بھی اداروں کی طرف سے بریف کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں