ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زلمی بمقابلہ یونائیٹڈ , پی ایس ایل ہنگامہ میں سینئر کرکٹرز کا تجزیہ

Psl Hangama,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں  سابق قومی کرکٹر محمد آصف کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کی دونوں ٹیمز  بڑی مضبوط ہیں ،امید کر رہا ہوں بڑا اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
  تفصیلات کے مطابق  پی ایس ایل 8 کے 12ویں میچ میں آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلا جائے گا۔’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹرمحمد یوسف  کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمز برابر ہیں، ایک جتنے مقابلے جیتی ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ   کی بات کریں تو انکی  بیٹنگ بہت مضبوط ہے بس ایک مشکلاس وقت شاداب کا فارم میں نا ہونا ہے۔ٹی20 کا بہت بڑا کھلاڑی ہے، برا وقت آجاتا ہے ، امید ہے فارم میں جلدی واپس آئیں گے۔حسن علی بھی بہترین آل راؤنڈرہے مگر پتا نہیں انہیں کیوں نہیں کھلا رہے۔

 سابق  فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ  کے رومان رئس فارم میں ہیں، شاداب ٹیم کا کپتان ہے، جس دن پرفارم کرگئے ٹیم کو جتوا دیں گے۔ بالنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ دونوں میں جان مارتا ہے۔ اعظم خان پر بڑی تنقید ہوتی آئی ہے مگر اس نے دکھایا ہے کہ پاور ہٹنگ کیسے ہوتی ہے اور وکٹ کیپنگ بھی اچھی کرتے نظر آئے ہیں۔پشاور بھی بڑی مضبوط ٹیم ہے ، بابر، حارث ، نیشم جیسے کھلاڑی موجود ہے، امید کر رہا ہوں بڑا اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔زلمی کی بالنگ میں انکو تھوڑی مشکل ہو سکتی ہے، وہاب ریاض مہنگے پڑے ہیں، ان کو زمہداری لے کےکھیلنا ہوگا۔