(ویب ڈیسک) پی ایس ایل 8 کے بارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پہلے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور مد مقابل ٹیم پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ، جس پر پشاور زلمی نے کپتان بابر اعظم کے 75 رنز کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے ہیں، جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 15 اوور میں ہی ہدف حاصل کر لیا ہے ۔
زلمیز کی بیٹنگ کی بات کی جائے تو محمد حارث نے 21 گیندوں پر 40 رنز، دوسان شنکا نے 11 رنز بنائے ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی شامل نہ ہو سکا۔
The art and the artist ????????????#SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 l #PZvIU l @babarazam258 pic.twitter.com/Bl1trXcTkX
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 23, 2023
وکٹوں کی بات کی جائے تو شاداب کی بیٹنگ کی دعوت پر کپتان پشاور زلمی بابر اعظم اور محمد حارث میدان میں اترے اور آتے ہی بلے بازوں کی دھلائی شروع کر دی ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پہلی وکٹ شاداب خان نے لی ، شاداب نے محمد حارث کو 76 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین کی راہ دیکھائی ، دائیں ہاتھ کے بلے باز 21 گیندوں پر 40 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، جس کے بعد صائم ایوب میدان میں اترے لیکن اگلے ہی اوور میں مبشر خان کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے ، اس طرح پشاور زلمی کی دوسری وکٹ 81 رنز پر گر گئی ۔
SO CLASSY @76Shadabkhan ????
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 23, 2023
Islamabad skipper with the big breakthrough. #SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 l #PZvIU pic.twitter.com/cxhfa03R9F
صائم کے بعد ٹام کوہلر میدان میں اترے لیکن حسن علی نے انہیں اپنے اوور کی تیسری گیند پر آﺅٹ کرنے کے بعد پانچویں گیندپر نئے آنے والے بلے باز رومن پاول کو صفر پر ہی چلتا کیا اس کے بعد اپنے اگلے اوور میں حسن علی نے ہی جیمز نشیمن کو آﺅٹ کر دیا، اس طرح 99 رنز پر پشاور زلمی کی 5 وکٹیں گر چکی تھیں، اس کے بعد بابر کا ساتھ دینے کیلئے دوسان شنکا میدان میں اترے لیکن انہیں فہیم اشرف نے 11 رنز پر آﺅٹ کر دیا ، اس کے بعد وہاب ریاض ٹیم کا سکور بڑھانے کا خواب آنکھوں میں سجائے میدان میں اترے لیکن ان کے خواب رومان رئیس نے چکنا چوڑ کر دیئے ، پشاور زلمی کی یہ ساتویں وکٹ تھی ، اس کے بعد آنے والے عثمان قادر کو ٹام کرن نے رن آﺅٹ کر دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے 11 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دی تھی۔
????TOSS UPDATE????@isbunited elected to field.
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 23, 2023
Follow ball-by-ball updates: https://t.co/CSZPawPWKw#SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 l #PZvIU pic.twitter.com/plZmWzZdO5