خبردار، ڈالرز خریدنے والے احتیاط کریں

23 Feb, 2023 | 06:40 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک )ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے اور ملک میں ہونے والی کمی کو پورا کرنے کیلئے   ’’شاہینوں ‘‘نے  نیا راستہ نکال لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں  ایف آئی اے نے چھاپہ مار کارروائی میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ، وجہ یہ بنی کہ پاکستانی شہری ملک میں ڈالرز کے نایاب ہونے پر اس کی کمی کو  نقلی ڈالرز بنا کر پورا کرنے کے پلان پر عمل پیرا تھےجس پر ایف آئی اے نے جعلی امریکی ڈالر فروخت کرنے والے گروہ کو پکڑلیا۔ 

 رپورٹ کے مطابق ملزمان فہد اور سہیل عابد  آن لائن جعلی امریکی ڈالرز فروخت کر رہے تھے ، جس پر ایف آئی اے  کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے6 ہزار جعلی امریکی ڈالر برآمد  کر لیے ہیں، جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرکے  تفتیش شروع کردی ہے۔

  واضح رہے کہ آج انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے  مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں کاروبار کے  اختتام پر ڈالر 97 پیسے سستا ہوکر 260 روپے 93 پیسے کا ہوگیا ہے، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 261 روپے 90 پیسے تھا۔

مزیدخبریں