(ویب ڈیسک)جیل بھرو تحریک بعد پی ٹی آئی نے جیل سے نکالو تحریک شروع کر دی ہے ، گزشتہ روز لاہور سے گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی رہنماوں کی رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو حبس بے جا میں رکھا گیا ہے، شاہ محمود کو کل حراست میں لیا گیا لیکن نہیں بتایا جا رہا کہ وہ کہاں ہیں؟۔
دوسری جانب اسد عمر، عمر سرفراز چیمہ، ولید اقبال، اعظم سواتی کے علاوہ ڈاکٹر مراد راس، جان مدنی، اعظم نیازی اور احسان ڈوگر کی بازیابی کے لیے بھی درخواستیں دائر کرائی گئی ہیں، پی ٹی آئی رہنماو¿ں کی بازیابی کی درخواست تحریک انصاف کے اعجاز چودھری نے دائر کی ہے، درخواست میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، آئی جی اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اور سی سی پی او نے تحریک انصاف کے قائدین کو گرفتار کیا، قائدین کو مال روڈ سے پکڑ کر پہلے کیمپ جیل، پھر کوٹ لکھپت جیل لے جایا گیا، قائدین کو کھانا اور دوائیاں بھی فراہم نہیں کرنے دی گئیں، اعجاز چودھری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ قائدین کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے، شہرت اور ذات کو نقصان پہنچانے کے لیے جھوٹے کیس بنائے جا سکتے ہیں، رہنماوں اور ورکرز کو حراست میں رکھنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے، رہنماوں کو بازیاب کرکے پولیس کو غیرقانونی اقدام سے باز رہنے کا حکم دیا جائے ، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور نےدرخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے ۔