ویب ڈیسک:اسمارٹ فون پر لوگوں کو ان کی منزل تک پہنچنے میں مدد دینے والی خاتون کی آواز تو دنیا بھر میں اربوں لوگوں نے سنی ہوگی تاہم بہت ہی کم افراد نے اس خاتون کو دیکھا ہے۔
اسمارٹ فون پر گاڑیوں اور دیگر چیزوں پر سفر کے دوران موبائل فون پر جی پی ایس پر راستہ بتانے والی خاتون کا کہناہے کہ میں واحد عورت ہوں جس سے مرد حضرات ہدایات لیتے ہیں۔
Meet Karen Jacobsen, who has one of the most recognisable voices in the world. As the original voice of GPS, she’s helped billions of us to reach our destination. Recalculating...#GPS #voiceover #explore pic.twitter.com/N0ceX756nE
— Great Big Story (@greatbigstory) February 17, 2023
کیرن جیکب سن نامی خاتون آسٹریلیا میں پیدا ہوئیں اور وہ نیویارک میں رہتی ہیں اور ان کا تعلق میڈیا انڈسٹری سے ہے۔کیرن جیکب سن گلوکارہ، موٹی ویشنل اسپیکراور نغمہ نگار بھی ہیں۔
کیرن جیکب سن اپنے کیریئر کے دوران کئی ایوارڈز بھی جیت چکی ہیں۔