سابق فلسطینی وزیر اعظم احمد قریع انتقال کر گئے

23 Feb, 2023 | 02:20 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: معروف رہنما اور فلسطین کے سابق وزیر اعظم احمد قریع بدھ کی شام 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مرحوم قریع اکتوبر 2003 سے مارچ 2006 تک فلسطینی وزیر اعظم رہے اور متعدد دیگر اعلی عہدوں پر بھی فائز رہے ۔فلسطینی نیوز ایجنسی نے ان کی وفات کی تصدیق کی ہے۔احمد قریع 1937 میں یروشلم کے قصبے ابو دیس میں پیدا ہوئے اور 1968 میں فلسطینی قومی آزادی کی تحریک "فتح" میں شامل ہوئے۔

ستر کی دہائی کے اوائل میں انہوں نے بیروت میں صامد فاؤنڈیشن ( شہداء کے بیٹوں کے لیے فیکٹری) کی بنیاد رکھی اور 2008 تک اس کے جنرل منیجر کے عہدے پر فائز رہے۔وہ تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) میں شعبہ اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فائز رہے اور اسلامی ترقیاتی بینک میں فلسطین کے گورنر کے طور پر بھی کام کرتے رہے۔

انہوں نے اگست 1989 میں الفتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن کا عہدہ سنبھالا، اور وہ تنظیم آزادی فلسطین کی مرکزی کونسل کے رکن اور فلسطینی قومی کونسل کے رکن بھی رہے۔

مزیدخبریں