(جمال الدین) پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کے دوران پولیس کی گاڑی پر چڑھ کرتوڑ پھوڑ کرنے کا معاملہ, انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عباد فاروق کو14روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم نے عدالت میں کہا میں پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہوں رہا کیا جائے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔ملزم میاں عباد فاروق کو سخت سکیورٹی میں کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی انسپکٹر سید اسرار احمد شاہ نےاستدعا کی کہ ملزم نے پولیس گاڑی پر حملہ کیا،توڑ پھوڑ کی۔ملزم کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا اور ڈنڈے سوٹے برآمد کرنے ہیں۔ملزم کا تیس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیاجائے۔
ملزم کےوکیل نےموقف اپنایا کہ ملزم سیاسی رہنما ہے،جھوٹا سیاسی مقدمہ درج کیا گیا۔عدالت کی اجازت سےملزم نے کہااسکی عمران خان کےلیے کیمپین کا اندازمختلف ہے،رہا کرنے کا حکم دیاجائے۔
ملزم کی پیشی کے وقت انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات رہی۔ملزم پر تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج ہے۔