وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

23 Feb, 2023 | 12:54 PM

(ملک اشرف) وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعدادلاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔عدالت سےآئین میں درج مقررہ تعداد سے زیادہ ارکان کوعہدوں سے ہٹانےکاحکم دینےکی استدعا کی گئی ہے۔
 شہری منیر احمد کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کابینہ میں ارکان کی تعداد آئین میں مقرر کردہ تعداد سے مطابقت نہیں رکھتی، قومی اسمبلی میں ارکان کی تعداد 42 سے زیادہ نہیں ہوسکتی،منتخب اراکین اسمبلی کے گیارہ فیصد سے زیادہ کو کابینہ میں شامل نہیں کیا جاسکتا ہے،اس وقت وفاقی کابینہ میں وزراء، معاونین خصوصی اور سپیشل اسٹنٹس کی تعداد 85 ہے،جو 11 فیصد سے زیادہ ہے۔

عدالت سے مقررہ تعداد سے زیادہ کابینہ کے اراکین کو ہٹانے،کیس کے فیصلے تک انہیں کام سے روکنے کا حکم دینےکی استدعا کی گئی ہے۔

مزیدخبریں