ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متوفی سرکاری ملازمین کے ورثاء کیلئے اچھی خبر

متوفی سرکاری ملازمین کے ورثاء کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کابینہ ڈویژن نے ’’فیڈرل ایمپلائز بینوولنٹ فنڈ اینڈ گروپ انشورنس (ترمیمی) بل 2022 ‘‘ منظور کر لیا۔ 

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن نے ’’فیڈرل ایمپلائز بینوولنٹ فنڈ اینڈ گروپ انشورنس (ترمیمی) بل 2022 ‘‘ کو متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ بل کا مقصد سیکیورٹی سے متعلق ایکٹ میں دوران سروس فوت ہونیوالے ملازمین کے اہل خانہ کوخصوصی یکمشت گرانٹ فراہم کرنا ہے۔اس بل کی ترمیم پر عملدرآمد9 فروری2015 کی بجائے 15 جون2013 سے ہو گا۔

ایل جی پی سلنڈرز کے دھماکوں کے واقعات پر کمیٹی کی جانب سے چیئرمین اوگرا کو ہدایت کی گئی کہ وہ غیرمعیاری سلنڈر فروخت کرنے والے افراد،کمپنیوں پر جرمانے میں اضافے اور ایسے سلنڈرز کے خاتمے کے لئے قانون کا مسودہ تیار کریں۔

سیکرٹری پلاننگ ظفر علی شاہ کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ میں عدم شرکت پر کمیٹی کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

اے پی پی کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الغفور حیدری کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں قرآن مجید کی اشاعت و طباعت ترمیمی بل 2022 پر وزارت مذہبی امور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قرآن مجید کے احترام، غلطی سے پاک اشاعت اور بوسیدہ اوراق کی حرمت برقرار رکھنے کے لئے قانون بنایا جارہاہے۔2018 میں وفاقی کابینہ نے مسودہ قانون کی منظوری دی۔