(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے کووڈ پروٹوکولز میں ردوبدل کردیا،این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں پی سی بی نے پروٹوکولز میں ردوبدل کیا۔
کورونا علامات والا شخص اب 7 کی بجائے 5 روز قرنطینہ کرے گا،ریپڈکووڈ ٹیسٹ نیگیٹو والے شخص کو فوری طور پرآئسولیشن سے نکلنے کی اجازت ہو گی ،پروٹوکولز میں ردوبدل ملک میں کووڈ کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کے مدنظررکھ کرکیاگیا۔