نامعلوم وکیل کےمبینہ تشددسےسپیشل برانچ کاکلرک جاں بحق

23 Feb, 2022 | 07:36 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)نامعلوم وکیل کےمبینہ تشددسےسپیشل برانچ کاکلرک جاں بحق ہو گیا۔

  پولیس کے مطابق سپیشل برانچ کااہلکار عبدالرحمان اپنے دوست سید مہدی کے ہمراہ جا رہا تھا ،عبدالرحمان اورنامعلوم وکیل کےدرمیان موٹرسائیکل ٹکرانےپر جھگڑا ہوا، ربانی چوک کےقریب نامعلوم وکیل نے عبدالرحمان کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاجا رہا تھا  تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد  وکیل موقع سے فرار ہو گیا،پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

سی سی پی او فیاض احمد دیو  نے واقعے کا  نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائن سے رپورٹ طلب کر لی۔سی سی پی او لاہور نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد کی بنا پر ملزم کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

مزیدخبریں