ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہاتھی گہرے گڑھے میں گر گیا،کیسے نکالا گیا؟ویڈیو دیکھیں

Elephand rescue,video,viral
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہاتھی جسامت میں بہت بڑا  اور وزنی ہوتا ہے جسے سنبھالنا بہت ہی مشکل کام ہے،بھارت میں ہاتھی کابھاری بھرکم بچہ گہرے گڑھے میں گر گیا جسے نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  یہ واقعہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے جنگلات میں پیش آیا جہاں  ہاتھی کا بچہ کئی فٹ گہری کھائی میں جا گرا،محکمہ جنگلات کے افسران  نے بتایا کہ رات 4 بجے ہاتھی کے بچے کے کھائی میں گرنے کی اطلاع  ملی۔

 پہنچنے پر پتہ چلا کہ  کھائی بہت گہری تھی ہاتھی کے بچے کو باہر نکالنا انتہائی مشکل نظر آ رہا تھا لیکن محکمہ جنگلات کے افسران نے ہمت نہیں ہاری اور گڑھے کو پانی سے بھر دیا۔

 محکمہ جنگلات کے افسران جانتے تھے کہ ہاتھی بہترین تیراک ہوتے ہیں  لہذا یہ تدبیر کام کر گئی اور گڑھے میں پانی بھرنے پر ہاتھی کا بچہ تیراکی کرتا رہا اور پانی کے ساتھ ساتھ اوپر آتا رہا جب پانی اور زمین کی سطح تقریباً برابر ہوئی تو افسران نے ہاتھی کے بچے کو رسیوں کی مدد سے باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئے ۔

ہاتھی کو گڑھے سے باہر نکالنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین اس ویڈیو کو بہت پسند کر رہے ہیں اور ہمت دکھانے پر اپنے کمنٹس میں محکمہ جنگلات کے افسران کو داد بھی دے رہے ہیں۔