ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیارہ ارکان قومی اسمبلی نے چودھری برادران کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی?

ch brothers and maulana fazlur rehman
کیپشن: ch brothers and maulana fazlur rehman
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : گیارہ ارکان قومی اسمبلی نے چودھری برادران کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ان ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ وہ ہر فیصلے میں چودھری برادران کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان کی ظہورالہی پیلس آمد۔ چودھری برادران سے ملاقات میں  سیاسی صورت حال سمیت باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن چودھری برادران کی رہائش گاہ پہنچے تو سپیکر چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ نے استقبال کیا ۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات  کی ہے۔ملاقات میں طارق بشیر چیمہ، سالک حسین، حسین الٰہی، اسعد محمود اور شافع حسین بھی شریک  ہیں ۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری برادران کی حمایت کا اعلان کرنیوالے 11 اراکین میں سے سات کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے جبکہ 4 اپر پنجاب سے ہے۔ جبکہ کسی بھی فیصلے پر پہنچنے سے قبل مسلم لیگ ق 21 ارکان کو ساتھ ملا کر ہی حتمی نتیجے پر پہنچے گی ۔

ملاقات ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔ ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمن کی امامت میں چودھری برادران سمیت دیگر شرکاء نے نماز مغرب ادا کی۔ مولانا فضل الرحمن نے چودھری برادران کو شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا۔چودھری برادران نے 11 ارکان قومی اسمبلی سے متعلق بھی مولانا فضل الرحمن کو آگاہ کیا۔ چودھری برادران کا کہنا تھا کہ رابطہ کرنے والے 11 اراکین قومی اسمبلی کو بھی اعتماد میں لیکر دو روز مشاورت کرکے حتمی فیصلے سے آگاہ کرینگے۔

 ملاقات کے دوران ایک موقع پر چودھری شجاعت حسین نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ مولانا صاحب آپ نے سیاست میں بڑی رونق لگا دی ہے جس پر مولانا فضل الرحمان نے برجستہ جواب دیا کہ آپ فیصلہ کریں تو فوری معاملہ سمیٹ لینگے :مولانا فضل الرحمن کے جواب پر ملاقات کے شرکا میں قہقہہ لگ گیا۔