ویب دیسک: وزیراعظم عمران خان تاریخی دورۂ روس پر ماسکو روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم عمران خان اپنے دو روزہ تاریخی دورۂ روس کیلئے روانہ ہوگئے، وہ آج رات ماسکو پہنچیں گے۔وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسد عمر، حماد اظہر، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور عامر محمود کیانی بھی ہمراہ ہیں۔وزیراعظم دورہ روس میں صدر ولادی میر پیوٹن، اعلیٰ حکام اور پاکستانی و روسی تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔