(عرفان ملک)شہر میں صنف نازک پر جبر کا سلسلہ جاری ، شادباغ میں انیس سالہ سویرا کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا جبکہ کاہنہ میں شوہر نے جھگڑے کے بعد بیوی کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق شادباغ کی انیس سالہ سویرا کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال انتظامیہ نے گلے اور ہاتھوں پر تشدد کی نشاندہی کردی۔
پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ،اسی طرح کاہنہ میں بیوی سے جھگڑے کے دوران شوہر نے گولی چلادی ، عائشہ کی بائیں ٹانگ میں گولی لگی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔۔۔۔ پولیس کے مطابق دونوں واقعات میں ملوث ملزمان جلد گرفتار ہوں گے۔