ویب ڈیسک : بھارت کے مسلمان ڈاکٹرکا کارنامہ ، امریکا سے لاعلاج قراردی گئی امریکی خاتون کے جسم سے آپریشن کرکے زندہ مکھیاں برآمد کرلیں۔ مریضہ صحت مند ، اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا .
رپورٹ کے مطابق خاتون نے پہلے امریکہ میں ڈاکٹروں سے مشورہ کیا تھا لیکن وہاں بوٹ فلائی کو نہیں نکالا جاسکا اور اس لیے انہیں بغیر کسی علاج کے فارغ کردیا گیا، تاہم انہیں سکون آور دوا دی گئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق 32 سالہ امریکی خاتون اپنی دائیں آنکھ کے اوپر درد اور سوجن کی شکایت لے کر فورٹس ہسپتال پہنچی تھیں۔ہسپتال کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ خاتون گذشتہ چند ہفتوں سے اپنی دائیں آنکھ کے اندر کچھ حرکت محسوس کر رہی تھیں۔
فورٹس اسپتال کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ 32 سالہ خاتون کے جسم سے تقریباً دو سینٹی میٹر سائز کی تین زندہ بوٹ فلائیز کو نکال دیا گیا۔ امریکی خاتون میں میاسس نامی مرض کی تشخیص ہوئی تھی، جو بہت کم لوگوں کو ہوتا ہے۔
امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن (سی ڈی سی) کے مطابق یہ مرض انسانی ٹشوز میں ایک مکھی کے لاروؤں کا انفیکشن ہے۔فورٹس ہسپتال کے ایمرجنسی کے سربراہ ڈاکٹر محمد ندیم، ای آر فزیشن ڈاکٹر دھیرج اور سرجری کے شعبے کے ڈاکٹر نارولا ینگر نے کیا۔
ڈاکٹر ندیم نے کہا کہ یہ میاسس کا ایک بہت ہی غیرمعمولی کیس تھا۔ اس لیے ان معاملات کا تفصیلی جائزہ لینے کی ضرورت تھی۔ڈاکٹر ندیم نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم نے ’تین زندہ بوٹ فلائی کو نکالا جن کا سائز تقریباً ایک سینٹی میٹر ہے، ان میں سے ایک کو دائیں آنکھ کے اوپر، دوسرے کو ان کی گردن کے پچھلے حصے سے اور تیسرے کو ان کے دائیں بازو سے نکالا گیا۔یہ غیر معمولی سرجری 10 سے 15 منٹ میں مکمل ہو گئی تھی۔