ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی پولیس 225 کلو وزنی کالے ریچھ کو کیوں تلاش کر رہی ہے؟

امریکی پولیس 225 کلو وزنی کالے ریچھ کو کیوں تلاش کر رہی ہے؟
کیپشن: Black bear
سورس: CNN
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک خوفناک ریچھ نے تباہی مچا دی جسس کی وجہ سے رہائشیوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ 

جنگلی حیات کے محکمے کے مطابق یہ  225 کلوگرام وزنی بھاری بھرکم ریچھ  پچھلے کئی مہینوں سے سیکرامانٹو کے علاقے لیک ٹاہو  کی سڑکوں پر آزادانہ گھوم رہا ہے اور اب تک 33 مکانات کو نقصان پہنچا یا اور  28 گھروں کے اندر گھس گیا۔ ایک کیمرہ فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ ساوتھ لیک ٹاہو میں  ایک مادہ ریچھ اپنے بچوں کو محفوظ مقام پر لے کر جا رہی ہے۔  

   پولیس اور محکمہ جنگلی حیات کو 100 سے زائد رہائشیوں  نے پریشانی کے عالم میں امداد کے لیے فون کئے۔ زیادہ تر واقعات پچھلے سال کے آخر میں رپورٹ ہوئے جب ریچھ  شدید بھوک میں تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں ریچھ  مسلسل کچھ نہ کچھ کھانا اور پینا ہو تا ہے تاکہ وہ اگلے موسم میں ہائیبرنیشن میں چلے جاتے ہیں اور کچھ عرصے کے سست پڑے رہتے ہیں۔ 

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق اس دیو ہیکل ریچھ  کا وزن تقریبا 500 پونڈ یعنی 226 کلوگرام ہے اور اس نے کئی گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں توڑ کر توڑ پھوڑ کی۔

علاقے کے رہائشیوں اور ریچھ کو محفوظ رکھنے کے لیے تین حل بتائے جا رہے ہیں جن کے مطابق یا تو اسے کہیں اور منتقل کر دیا جائے یا اسے کسی جگہ قید کردیں یا پھر انجیکشن لگا کر اسے موت کی نیند سلا دیا جائے۔ تیسری ترجیح پر جانوروں کے تحفظ کی تنظیموں کے سخت تحفظات ہیں۔