ایشیا کی مارلن منرو، مدھو بالا کی 53 ویں برسی

23 Feb, 2022 | 04:19 PM

   ویب ڈیسک:  ایشیا کی مارلن منرو اور برصغیر کی معروف اداکارہ مدھو بالا کی آج 59 ویں برسی ہے۔ 

مدھوبالا ان فن کاروں میں ہیں جو آج تک لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔ دلیپ کمار کے ساتھ انھوں نے 'ترانہ'، 'سنگ دل'، 'امر' اور 'مغل اعظم' جیسی فلمیں کی ہیں۔ اس کے علاوہ انھیں 'چلتی کا نام گاڑی'، 'مسٹر اینڈ مسز '55، 'کالا پانی' وغیر میں یادگار کردار کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔

مدھو بالا کا اصل نام ممتاز جہاں بیگم دہلوی تھا اور وہ 14 فروری 1933 کو پیدا ہوئیں، گھر کی غربت نے انہیں 9برس کی عمر میں ہی نگارخانوں کی چکا چوند روشنیوں میں دھکیل دیا اور انہوں نے 1942 میں ' فلم' بسنت سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

مشہور فلم ساز دیویکا رانی نے انہیں مدھوبالا کا فلمی نام دیااور 1947میں انہوں نے کیدار شرما کی فلم نیل کمل میں راج کپور کے مقابل مرکزی کردار ادا کیا۔ وقت ان کے اور دلیپ کمارکے رومانس کے بہت چرچے تھے تاہم مدھو بالا کے والد سے اختلافات دونوں میں جدائی کا سبب بنے ۔کہا جاتا ہے کہ مدھوبالا کے والدعطااللہ خاں اپنی بیٹی کے عشق کو عدالت تک لے گئےاور دلیپ نے عدالت میں کہا میں مدھو سے محبت کرتا ہوں اور اپنی آخری سانس تک محبت کرتا رہوں گا۔ 1960 میں انہوں نے مشہور گلوکار اور اداکار کشور کمارسے سول میرج کیمدھو بالا نے قریباً 66 فلموں میں کام کیا لیکن مغل اعظم میں انہوں نے اپنی ادا کاری کا لوہا منوایا۔

مدھوبالا کا انتقال 36 سال کی عمر میں ہوا۔  اتنی  چھوٹی عمر میں بیماری اور دل ٹوٹنے کے درد کا بھی سامنا کیا ہے۔ مدھوبالا کو 1954 میں اپنے دل کی بیماری کا علم اس وقت ہوا جب وہ فلم ’بہت دن ہوئے‘ کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ مشکلات کے باوجود مدھوبالا کام کرتی رہی لیکن آخرکار بیماری نے انہیں شکست دے دی اور وہ 23 فروری 1969 کو چل بسیں۔

مزیدخبریں