طلبا کیلئے نوید، اب سکولوں میں مفت کھانا ملے گا

23 Feb, 2022 | 03:51 PM

Sughra Afzal

(جنید ریاض) لاہور کے سکولوں میں کھانا پروگرام کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا،طلبا کو مفت کھانا فراہم کیے جانے والے سکولوں کی تعداد 20 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سکول کھانا پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا، سکول کھانا پروگرام کیلئے ابتدائی طور پر 100 سکولوں کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ اس پروگرام سے سکولوں میں بچوں کی تعداد اور صحت میں بہتری آئی ہے، زیادہ سے زیادہ مخیر حضرات کو دعوت دیتا ہوں وہ جتنے سکولز میں کھانا دینا چاہتے ہیں فراہم کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آج اسلام آباد میں بھی’ سکول کھانا پروگرام ‘کا افتتاح کر دیا،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بچوں کو کھانا دے کر  پروگرام کا افتتاح کیا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں میں طلبا کو لنچ  ٹرسٹ کی جانب سے دیا جائے گا۔اسلام آباد کے 100 سکولز میں 25000 روزانہ کی بنیاد پر بچوں کو کھانا دیا جائے گا۔

مزیدخبریں