ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہسپتال ایمرجنسی کے باہر خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم دے دیا

جناح ہسپتال ایمرجنسی کے باہر خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم دے دیا
کیپشن: Jinnah Hospital
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جناح ہسپتال میں ایمرجنسی کے باہر خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم دے دیا، مدد کے لیے پکارتے رہے۔

 رپورٹ کے مطابق  جناح ہسپتال میں ایمرجنسی کے باہر خاتون نے رکشہ میں بچے کو جنم دے دیا ۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ہم مدد کے لیے پکارتے رہے لیکن  ہسپتال کا عملہ نہ پہنچا۔

دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون  اس وقت گھر سے نکلی جب حالت تشویشناک تھی ،خاتون کو پہلے اسپتال پہنچ جانا چاہیے تھا۔خاتون اور بچہ دونوں کی حالت بہتر ہے۔اے ایم ایس جناح ہسپتال کا کہنا ہے کہ  جیسے پتا چلا فوری طور پر عملہ پہنچ گیا اور ڈیلیوری رکشے میں ہی کر دی گئی، کسی قسم کی تاخیر نہ ہوئی۔رکشہ میں بچے کی پیدائش کے واقعہ کی انکوائری مکمل کرلی۔رکشہ میں بچے کی پیدائش ہسپتال دیر پہنچنے کی وجہ سے ہوئی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر