نورا فتیحی کا ہمشکل لڑکا، ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

23 Feb, 2022 | 03:35 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کے ہمشکل لڑکے کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

سوشل میڈیا پر اکثر بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے ہم شکل افراد کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان، امیتابھ بچن، ایشوریا رائے اور رنویر سنگھ سمیت متعدد اداکاروں کے ہم شکل افراد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، اور اب حال ہی میں اداکارہ نورافتیحی کے ہم شکل لڑکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کم عمر لڑکا ہے جو حیرت انگیز طور نورا فتیحی سے مشابہہ ہے، سوشل میڈیا صارفین بھی دونوں کی مماثلت کو دیکھ کر حیران ہیں۔

مزیدخبریں