ڈاکو کا نیا طریقہ واردات، فوٹیج منظر عام پر آگئی

23 Feb, 2022 | 01:52 PM

(حسن خالد) وحدت کالونی کے علاقے میں میڈیکل  کلینک پر چیک اپ کے بہانے آنے والی فیملی ڈکیت نکلی۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص ایک خاتون اور بچے کے ساتھ حاشر میڈیکل کلینک میں داخل ہوا اور گن پوائنٹ پر کلینک میں موجود عملے اور دیگر شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوگیا، ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی 42 کو موصول ہوگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر ماسک پہنے ڈاکو ایک خاتون اور بچے کے ساتھ کلینک پر آتا ہے اور گن پوائنٹ پر کلینک میں موجود لوگوں کو لوٹ کر فرار ہوجاتا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ کا کہنا ہے کہ وحدت کالونی پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں