ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ زیادتی کیس میں گرفتار، عبوری ضمانت منظور

معروف ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ زیادتی کیس میں گرفتار، عبوری ضمانت منظور
کیپشن: Bhola Record
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں معروف ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کی لڑکی سے مبینہ زیادتی ، پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے بھولا ریکارڈ کو گرفتار کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ممتاز احمد نے ٹک ٹاکر نبیل اکرام عرف بھولا ریکارڈ کی زیادتی کیس میں عبوری ضمانت پانچ مارچ تک منظور کر لی۔عدالت میں ٹک ٹاکر نبیل اکرام عرف بھولا ریکارڈ کو فہیم کھوکھر ایڈووکیٹ نے پیش کیا ۔عدالت نے تھانہ غالب مارکیٹ سے پانچ مارچ کو مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کا کہنا تھا کہ میں بے گناہ ہوں شائستہ نامی لڑکی مبینہ طور پر بلیک میلر ہے میرے پاس ہوٹل خود آئی اور مجھ پر جھوٹا الزام لگا دیا. خیال رہے کہ معروف ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کا لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے معاملہ پر گزشتہ رات  غالب مارکیٹ پولیس نے بھولا ریکارڈ کو گرفتار کیا تھا۔بھولا ریکارڈ کے خلاف شائستہ طالب کی مدعیت میں مقدمہ پہلے سے درج ہے۔غالب مارکیٹ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر زناء باالجبر کا مقدمہ درج کیا۔

مدعیہ مقدمہ شائستہ طالب کے مطابق ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ نے گلبرگ کے ہلٹن ہوٹل بلایا،  ہلٹن ہوٹل کے کمرہ نمبر 503 میں بھولا ریکارڈ نے زبردستی مجھے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر