ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وینزویلا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2  اہلکار ہلاک

Helicopter Crash
کیپشن: Helicopter Crash
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وینزویلا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2  اہلکار ہلاک جبکہ پائلٹ اور معاون پائلٹ شدید زخمی ہوگئے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وینزویلا کی ریاست لارا میں روسی ساختہ ایم آئی 17 فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا جس میں چار افراد سوار تھے۔ فوجی ہیلی کاپٹر کے کریش ہوتے ہی اس کو آگ لگ گئی، روسی ساختہ ہیلی کاپٹر میں سوار 2 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ پائلٹ اور معاون پائلٹ شدید زخمی ہو گئے جنہیں مقامی افراد نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر سرحدی اڈوں پر سپلائی کے مشن میں مصروف تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا، تاحال ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی البتہ وینزویلا کے صدر نے ہیلی کاپٹر گرنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer