ویب ڈیسک: کورونا وائرس سے بچاؤ کے محکمے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر(این سی او سی) نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کردیا۔
این سی او سی کی پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے ضوابط کا جائزہ لیا گیا اور مکمل ویکسین شدہ افراد کے لیے بورڈنگ سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کردی ہے۔
اس نظرثانی شدہ پالیسی کا اطلاق 24 فروری سے ہو گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تاہم 12 برس سے زیادہ عمر کے غیر ویکیسن شدہ افراد کو بورڈنگ سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہو گا جبکہ 12 برس سے کم عمر کے بچوں کو ویکسین سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔
اس نئی پالیسی کے مطابق 12 سے 18 سال کے افراد کو مکمل ویکیسنیشن کے بغیر 31 مارچ 2022 تک پاکستان آنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ڈی پورٹ ہونے والے اور زمینی راستوں سے پاکستان میں داخل ہونے والے غیر ویکسین یافتہ افراد کا سرحدی گزرگاہوں پر ریپڈ ٹیسٹ کیا جائے گا اور کورونا مثبت آنے کی صورت میں انہیں 10 دن تک گھر میں قرنطینہ ہونا ہو گا۔