راحت فاتح علی کو کلین چٹ مل گئی

23 Feb, 2021 | 01:55 PM

Arslan Sheikh
Read more!

رضوان نقوی: عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کو خفیہ بینک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی موجودگی کے معاملہ پر ریلیف مل گیا, ایف بی آر نےسال 2014 کے انکم ٹیکس آڈٹ کےبعد گلوکار راحت فتح علی خان پر زیرو ٹیکس عائد کردیا۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت علی خان کے خفیہ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے ریجنل ٹیکس آفس کو بھجوائی تھیں۔ ریجنل ٹیکس آفس کی ٹیم نے گلوکار کا سال 2014 کا انکم ٹیکس آڈٹ کرنے کےبعد گلوکار راحت فتح علی خان پر زیرو ٹیکس عائد کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاؤنٹس میں 9 کروڑ روپے کی موجودگی کی رپورٹ ریجنل ٹیکس آفس کو بھجوائی تھی۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان نے سال 2014کے دوران اپنے خفیہ بینک اکاؤنٹس میں موجود رقم کو سال دوہزار اٹھارہ میں متعارف کرائی گئی ایمنیسٹی سکیم کے تحت قانونی شکل دے لی تھی۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایمنسٹی سکیم کے تحت اکاونٹس میں موجود رقم کو قانونی شکل دینے کے سبب گلوکار پر مزید ٹیکس عائد نہیں کیا جاسکتا ہے۔ 

مزیدخبریں