ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کیلئے ریٹائرمنٹ مزیدمشکل ہوگئی

اساتذہ کیلئے ریٹائرمنٹ مزیدمشکل ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ریٹائرمنٹ کو اساتذہ کے لئےمزید پیچیدہ بنا دیا، اب اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کے وقت مکمل سروس کا نو انکوائری سرٹیفکیٹ ،نو آڈٹ پیرا اور نو ڈیمانڈ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا،اس سے قبل اساتذہ کو صرف موجودہ پوسٹنگ کا سروس ریکارڈ فراہم کرنا ہوتا تھا، اساتذہ نے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے وزیرتعلیم سےنوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ریٹائرمنٹ کو اساتذہ کے لئے مزید پیچیدہ بنا دیا۔اب ریٹائر ہونے والے ٹیچرز کو سروس دورانیہ کا مکمل ریکارڈ پیش کرنا ہوگا۔اس سے قبل اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کے لئےموجودہ پوسٹنگ کے متعلق نو انکوائری سرٹیفکیٹ نو آڈٹ پیرا اور نو ڈیمانڈ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوتا تھا۔اب 40 سالہ سروس میں ہر پوسٹنگ بارےریکارڈ پیش کرنا ہوگا۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ تمام سروس ریکارڈ فراہم کرنا نہ ممکن ہے،وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس ریٹائرمنٹ سسٹم میں اصلاحات متعارف کروا رہے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اساتذہ کے لئے مشکلات بڑھا رہی ہے۔جب اساتذہ کا مکمل سروس ریکارڈ سکول ایجوکیشن کے ایچ آر ایم ایپ میں موجود ہے۔ساراریکارڈ دستیاب ہونے کے باوجود ریٹائرمنٹ میں پیچیدگیاں کیوں پیدا کی جارہی ہیں۔

پنجاب ٹیچرز یونین کاکہنا تھا کہ وزیر تعلیم ریٹائرمنٹ کے معملات کو پیچیدہ کرنے کا نوٹس لیں۔ دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے گریڈ16 سے اوپر کے ملازمین کا سروس ریکارڈ فراہم کرنا لازمی ہے۔

قبل ازیں صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی عدم دلچسپی کے باعث سینکڑوں ریٹائرڈ اساتذہ کو پینشن جاری نہ ہوسکی، صوبہ بھر سے 2026 ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کی موصول ہونے والی درخواستوں میں سےصرف 157 کو پینشن جاری ہوسکی، لاہور میں 112 درخواستوں میں سے صرف 6 کو پینشن جاری کی جاسکی،سینکڑوں درخواستیں بغیرکسی جواز کےمسترد کردی گئی ۔

1176 ریٹائرڈ اساتذہ کی درخواستوں پر تاحال کوئی کام نہ ہوسکاجبکہ300 درخواستیں مکمل نہ ہونے پر مسترد کردی گئی۔اسی طرح لاہور میں 112 درخواستوں میں سے 8 منظور اور 86 درخواستیں زیر غور ہیں۔ لاہور میں 20 درخواستیں مسترد اور6 کو پینشن جاری ہوسکی ہیں۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے بغیر تاخیر درخواستیں نمٹانے کی ہدایت جاری کردیں ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer