جوہر ٹاؤن (زین مدنی) یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور ہماری پاوری (پارٹی) ہو رہی ہے" کے الفاظ پر مشتمل 5 سیکنڈز کی ویڈیو شیئر کرنے والی دنانیر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد محض 2 ہفتوں میں 10 لاکھ ہوگئی۔
دنانیر نے 6 فروری کو اپنی بہن اور سہیلیوں کے ہمراہ شمالی علاقہ جات میں سیر و تفریح کے دوران محض 5 سیکنڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جو کافی وائرل ہوئی، مختصر ویڈیو میں دنانیر انگریزی انداز میں اردو بولتے ہوئی دکھائی دی تھیں۔
View this post on Instagram
مذکورہ ویڈیو میں دنانیر کو ' یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں ہماری ' پاوری' ہو رہی ہے' کہتے ہوئے سنا جا سکتا ،ان کی یہ ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی ان کی ویڈیو کی پیروڈی ویڈیوز بنائی گئیں جبکہ انہوں نے شہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹی شرٹس کی فروخت کا کاروبار بھی شروع کرلیا۔
ویڈیو میں ولاگر کی جانب سے انگریزی انداز میں اردو بولنے کی وجہ سے اسے کافی سراہا گیا اور اس پر شوبز شخصیات سے لے کر سیاستدانوں، نوجوان طلبا، عام افراد اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے افراد نے بھی ویڈیوز بنائیں۔