ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمن آباد انڈر پاس پراجیکٹ، اورنج لائن ٹرین کو کیسے بچائیں؟ غوروفکر شروع

سمن آباد انڈر پاس پراجیکٹ، اورنج لائن ٹرین کو کیسے بچائیں؟ غوروفکر شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹاؤن (درنایاب) ایل ڈی اے کا آئندہ میگا پراجیکٹس میں سمن آباد موڑ پر انڈر پاس منصوبے کو دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ، ایل ڈی اے اور نیسپاک نے انڈر پاس کیلئے باقاعدہ سٹڈی شروع کر دی۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گلشن راوی سے سمن آباد دو رویہ انڈر پاس تجویز کیا گیا، ابتدائی پلاننگ کے مطابق فل ہائٹ انڈر پاس کی تعمیر سے اورنج لائن کے سٹرکچر کو کیا نقصان ہوگا؟ اس پرسٹڈی شروع کر دی گئی ہے، منصوبے کو اس سے قبل بھی میگا پراجیکٹس میں شامل کیا گیا تھا جس کے بعد سمن آباد انڈر پاس منصوبے کو پی اینڈ ڈی حکام کے اعتراض کے بعد ڈراپ کردیا گیا تھا۔

 ابتدائی طور پر منصوبے کی لاگت ایک ارب کے قریب تجویز کی گئی تھی، اب نئے سرے سے سٹڈی شروع کر دی گئی ہے، چیف انجینئر ایل ڈی اے عبدالرزاق چوہان کے مطابق منصوبے کو سٹڈی کے بعد دوبارہ شامل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈر پاس سمن آباد موڑ کی ٹریفک کے لئے انتہائی ضروری ہے، منصوبے پر ابتدائی تحفظات دور کرکے دوبارہ پیش کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایل ڈی اے نے نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کا وزیراعظم کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھنے سے قبل شہر بھر میں مفت تشہیر کی اجازت مانگ لی۔چیف انجینئر ایل ڈی اے عبدالرزاق چوہان نے ڈی جی پی ایچ اے کو مراسلہ لکھ دیا،  ایل ڈی اے نے شہر کی9 اہم شاہراہوں پر تشہیر کیلئے این او سی دینے کی استدعا کی ہے، خط میں مال روڈ ، فیروز پور روڈ ، جیل روڈ، ملتان روڈ ، کینال روڈ ، خیابان جناح ، خیابان فردوسی ، خیابان امین اور رنگ روڈ پر تشہیر کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

علاوہ ازیں   ایل ڈی اے میں علیحدہ سے نیا پاکستان اپارٹمنٹس ڈائریکٹوریٹ قائم کر دیا گیا، ڈائریکٹر کیلئے اکبر نکئی کا نام زیر غور ہے، جو سیلز، مارکیٹنگ کا ذمہ دار ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer