پاکستان کی ہونہار بیٹیوں کا شاندار کارنامہ

23 Feb, 2020 | 06:39 PM

Arslan Sheikh

( سعدیہ خان ) دنیا کا سب سے بڑا قومی پرچم، پاکستانی کڑیوں نے سب سے بڑا پرچم تیار کر کے سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالا جبکہ گینز بک آف ریکارڈ کے دو ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیے۔

ام رباب اور ام حبیبہ جنہوں نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں بلند کر دیا۔ ام رباب اور ام حبیبہ نے اگست 2019 میں سب سے بڑا قومی پرچم تیار کرکے بھارت سمیت کئی ممالک کے ریکارڈ توڑ دیئے۔

اس پاکستانی پرچم کی لمبائی 89 میٹر ہے جس کو کوئل پیپر سے تیار کیا گیا اور اس کی تیاری میں 50 دن لگے۔ پاکستان کی ہونہار بیٹیوں نے لمبے ترین پرچم کی کیٹگری میں گینز آف بک کے دو ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، گینز بک آف ریکارڈ توڑنے والی لڑکیوں نےعزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے ہی آرٹ ورک کے ذریعے اپنی خدمات سر انجام دیتی رہیں گی جبکہ انکا بنایا گیا شاہکار لیک سٹی میں آویزاں ہے۔

مزیدخبریں