قاری کے مبینہ تشدد سے طالبعلم جاں بحق

23 Feb, 2020 | 06:08 PM

M .SAJID .KHAN

(وقاض احمد) مدرسہ قاری کے مبینہ تشدد سے طالب علم کی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مدرسہ کے قاری کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ ہیئر میں اسماعیل پورہ کا 10 سالہ طالبعلم مدرسہ دارالعلوم رحمیہ میں زیر تعلیم تھا، پولیس نے مبینہ تشدد کرنے والے قاری بلال اور شعیب کو حراست میں لے لیا ،بچے کی حالت غیر ہونے پر ہیلتھ برج ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی، پولیس کا کہناتھا کہ معاملے کی تحقیقات کر ریے جلد اصل حقائق سامنے آئیں گے.

دوسری جانب قاری کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے 10طالب علم گلفام ورثا نےرنگ روڈ پراحتجاج کیا،لواحقین نے رنگ روڈ پر ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کر دی،مظاہرین نےپولیس اور قاری کے خلاف نعرے بازی کی۔

مزیدخبریں