سروسز ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان

23 Feb, 2020 | 05:54 PM

Arslan Sheikh

( بسام سلطان )  پاکستان کو وجود میں آنے کے بعد عوام آج تک علاج معالجے کی مناسب سہولتوں کو ترس رہی ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی بات کی جائے تو مسائل کا گڑھ بنتے جارہے ہیں، طبی سہولیات کے فقدان کے باعث مریضوں کو نہ صرف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ کئی مریض جان کی بازی بھی ہار جاتے ہیں۔

صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکامی نظر آتی ہے۔ شاید ہی کوئی ایسا سرکاری ہسپتال ہو جہاں غریبوں کو مکمل احترام کے ساتھ علاج معالجہ کی سہولت میسر ہو۔

ایسا ہی صورتحال صوبائی دارالحکومت کے سروسز ہسپتال کی ہے جہاں آرتھوپیڈک سرجری کیلئے میسر دونوں امیج انٹنسی فائر خراب ہیں جبکہ چار میں سے دو انستھیزیا مشینیں بھی ناکارہ ہوگئیں۔ مشینیں خراب ہونے سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ درجنوں آپریشنز ملتوی کر دیئے گئے۔

مریض دیگر ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں، ہسپتال میں آرتھوپیڈک سرجری کے شعبہ میں مشینری خراب ہونے سے علاج معالجہ معطل ہے۔

مزیدخبریں