(وقاض احمد)شہر میں فائرنگ کے واقعات کم ہونے کی بجائے بڑھتے جارہے ہیں،ان واقعات کی وجہ سے عوام میں خوف وہراس پھیل چکا ہے،نامعلوم افراد نےسابق یوسی چیئرمین 131اشتیاق سیفٹی کے دفترپرفائرنگ کردی۔
تفصیلات کے مطابق ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، پتنگ بازی قانوناً جرم ہے اس کے باوجود جس طرح مختلف تقاریب اور مقامات پر ان کی خلاف ورزی کی جاتی ہے، وہ محتاجِ بیان نہیں، ان عوامل کے نتیجے میں رونما ہونے والے حادثات کی خبریں نظر تو آتی ہیں لیکن ارباب اختیار خصوصا پولیس، ڈولفن فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل چکا ہے، فائرنگ کاایسا ہی واقعہ سابق یوسی چیئرمین 131اشتیاق سیفٹی کے دفترپر پیش آیا، باغبانپورہ میں اشتیاق سیفی کے دفترپرفائرنگ کی فوٹیج منظرعام پرآگئی، فوٹیج میں 2موٹرسائیکل سواروں کوفائرنگ کرکےفرارہوتےدیکھاجاسکتاہے۔
دفتربند ہونےکی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا،واقعہ 3روزپراناہے،اشتیاق سیفی باغبانپورہ پولیس کو اندراج مقدمے کیلئے درخواست دائرکردی۔