ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصنوعی ذہانت نے انسانوں کا بڑا مسئلہ حل کردیا

مصنوعی ذہانت نے انسانوں کا بڑا مسئلہ حل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:انسان ترقی کرتے کرتے کہاں پہنچ گیا،ایسے ایسے طریقہ علاج دریافت کرلئے کہ خود انسان دنگ رہ جاتا ہے،امریکی محققین نے پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے طاقتور اینٹی بائیوٹک تیار کر لی۔


اس اینٹی بائیوٹک کے حوالے سے ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ دریافت دواؤں سے مدافعت کے بڑھتے مسئلے کے  لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔محققین نے اس طاقتور اینٹی بائیوٹک کو بنانے کے  لیے طاقتور ایلگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے چند دنوں میں ہی 10 کروڑ قسم کے کیمیائی اجزاء کا جائزہ لیا۔ مصنوعی ذہانت سے اینٹی بائیوٹک بنانے والے محققین کا کہنا ہے کہ اس نئی طاقتور دوا کی مدد سے 35 مختلف قسم کے خطرناک بیکٹیریا کا خاتمہ ممکن ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں سے اینٹی بائیوٹک دواؤں کے اثرات کو روکنے والے انفیکشن میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اگر اینٹی بائیوٹکس کو بلاوجہ استعمال کیا جائے تو یہ آپ کے جسم میں موجود خطرناک بیکٹیریا کی ان کے خلاف مدافعت بڑھا سکتی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ اینٹی بائیوٹکس اس وقت کام نہیں کریں گی جب تک ان کی اشد ضرورت ہو گی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer