پیشی پر آیا نوجوان قتل

23 Feb, 2020 | 02:37 PM

M .SAJID .KHAN

(سعید احمد) گجرانوالہ سیشن کورٹ کےباہر پیشی پر آئے نوجوان کوفائرنگ کرکےقتل کردیا گیا،رہائشیوں کا لاش لاہورپریس کلب کے باہر رکھ کراحتجاج، آئی جی پنجاب سے انصاف کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ  گجرانوالہ سیشن کورٹ کے باہر پیشی پر آئے نوجوان کوفائرنگ کرکےقتل کرنے کے معاملہ پر رہائشیوں نےلاش لاہورپریس کلب کے باہر رکھ کراحتجاج کیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ انکا جواں سالہ بیٹا نبیل پیشی پرسیشن کورٹ آیا،جہاں پرپولیس کےسامنےعلاقےکے بااثر شخص ذوالفقار نے فائرنگ کرکےنبیل کو قتل کیا۔

ایف آئی آر ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی،مجبوراً لاش کوسڑک پر رکھ کر اجتجاج کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے تعاون نہیں کیا جا رہا،ایس پی سول لائن دوست محمد مظاہرین سے مذاکرات کے لیے شملہ پہاڑی پہنچے۔

احتجاجی خواتین نےایس پی سول لائن سے مذاکرات کرنے سےانکارکردیا،مظاہرین نے کہا کہ آئی جی پنجاب مذاکرات کے لیے خود آئیں،جب تک انصاف نہیں ملتا وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں