موت کے سوداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

23 Feb, 2020 | 02:24 PM

M .SAJID .KHAN

(بسام سلطان)شہر میں موت کے سوداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا،23نام نہاد علاج کے مراکز کو سیل ،جرمانے اورسزائیں دیں گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اتائیت کا خاتمہ، بیماریوں کا پھیلاؤ روکنے کا مؤثر ذریعہ ہے،پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا اتائیت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،رواں ہفتے 1196 مقامات پر چھاپے مارے گئے،سیکرٹری پرائمری ہیلتھ محمد عثمان کا کہنا تھا کہ 67 اتائی کلینک سیل کر دیئے گئے،لاہور میں 23 اتائیوں کے کلینک سیل کئے گئے۔
ناقص انتظامات پر 117 کلینکس کو جرمانہ،42 کیسز ہیلتھ کمیشن کو بھجوا دیئے،کل 115 شکایات موصول ہوئیں،فوری کاروائی کی گئی،اتائیت کی وجہ سے جان لیوا امراض پھیلتے ہیں،اتائیت کے جڑ سے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کر رہے ہیں،اتائیت کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں