سرسبز لاہور،ضلعی حکومت نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

23 Feb, 2020 | 02:23 PM

Azhar Thiraj

سعدیہ خان:موسم بہار کا آغاز،لاہور کو سرسبز بنانےکیلئےضلعی حکومت اور محکمہ جنگلات نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا، اس مہم کےتحت لاہورجلوفاریسٹ پارک میں 100 پودے لگائے گئے۔
موسم بہار کی آمد آمد ہے، ہرسُونئےپھول اورپودےاپناجوبن دکھارہےہیں، لاہورکوگرین اینڈکلین بنانےکیلئےتمام سرکاری اداروں نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا،محکمہ جنگلات اور ضلعی حکومت نے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا کیساتھ مل کر پودے لگائے اور پودوں کو اپنے ناموں سے منسوب کرتے ہوئے ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی اٹھائی۔ ڈپٹی کمشنر دانش افضال کاکہناہےکہ اربن ایریازکوبھی شجرکاری کا حصہ بنا رہے ۔


فلاور آرٹ ایکسپرٹ شائستہ خاورکاکہناہےکہ قدرتی پھول اورپودےانسانی شخصیت کےعکاس ہوتے ہیں، شجرکاری سےہمیں صحتمند ماحول کو فروغ دینا ہے،طلبا نے بھی شجرکاری کرکے ماحول دوست ہونے کا پیغام دیا۔


کلین اینڈ گرین پاکستان پروجیکٹ کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں ملین ٹری منصوبے پر عملدارآمد کیا جا رہا۔ 
 

مزیدخبریں