شادمان اتوار بازار،انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا

23 Feb, 2020 | 12:55 PM

M .SAJID .KHAN

(خان شہزاد)ساڈے تے رہنا، شادمان اتوار بازار لگا واک تھرو گیٹ صرف علامتی نکلا، سکیورٹی کے ناقص انتظامات نے انتظامیہ کی سنجیدگی کا پول بھی کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کی سکیورٹی کا اللہ ہی حافظ، شادمان اتوار بازار میں لگائے گے علامتی واک تھرو گیٹ نے سکیورٹی امور پر سوالیہ نشان کھڑے کردیئے، شادمان اتوار بازار میں لگائے گےعلامتی واک تھرو گیٹ نے سکیورٹی معاملات پر سوالات اٹھادیئے، شادمان اتوار بازار میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات نے انتظامیہ کی سنجیدگی کا پول بھی کھول دیا۔

واک تھرو گیٹ کے کام نہ کرنے کے حوالے سے انتظامیہ نے بتایا کہ بجلی نہ ہونے کے باعث واک تھرو گیٹ کام نہیں کررہا، اتوار بازار میں تاحال پلاسٹک شاپنگ بیگز کا استعمال بھی جاری ہے،تاہم شادمان اتوار بازار میں اوپن مارکیٹ کی نسبت سبزیاں اور پھل پانچ سے دس روپے تک سستے فروخت ہوئے۔

ٹماٹر چھتیس،کھیرا فارمی چالیس،پھول گوبھی چوبیس،بند گوبھی اڑتالیس،گھیا کدو پینتیس،مٹر چوالیس،شلجم بیس،شملہ مرچ ایک سو دس، سبز پیاز چالیس،گاجر دیسی تیس روپے فی کلوگرام میں فروخت ہوئی۔

مزیدخبریں