غالب مارکیٹ تھانہ پولیس کو موبائل فون جیب تراش کی تلاش

23 Feb, 2020 | 11:54 AM

Shazia Bashir

ندیم خالد: غالب مارکیٹ تھانہ پولیس کو موبائل فون جیب تراش کی تلاش، جیب تراش نے فوڈپوائنٹس کاؤنٹر پرکھڑے شہری کو ہاتھ کی صفائی سے موبائل فون سے محروم کردیا، اندراج مقدمہ کی درخواست، پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تلاش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ غالب مارکیٹ کی حدود میں موبائل چور گینگ سرگرم فوڈ پوائنٹس پر کاؤنٹر پر کھڑے شہر ی ذیشان مغل سے جیب تراش گینگ دو لاکھ مالیت کا موبائل فون نکال کر رفوچکر ہو گے سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کرلی فوٹیج میں دو جیب تراشوں کو بڑی مہارت کے ساتھ شہری کی جیب سے موبائل نکالتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کروادی جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جیب تراش گینگ کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں