کبڈی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کھلاڑی خالد بھٹی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

23 Feb, 2020 | 10:55 AM

Shazia Bashir

علی رضا: کبڈی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کھلاڑی خالد بھٹی کے اعزاز میں اہل علاقہ کا اورعزیزواقارب کی جانب سے تقریب کا اہتمام، شاہین آف پاکستان خالد بھٹی کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کبڈی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کھلاڑی خالد بھٹی کے اعزاز میں اہل علاقہ نے شاندار تقریب منعقد کی، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایم این اے ملک کرامت علی کھوکھر، ایم پی اے چوہدری امین، چوہدری محمد فیاض بھٹی، جاوید اقبال بھٹی، احمد بھٹی، چیئرمین مین آزاد بھٹی، لیاقت جوئیہ، الیاس بھٹی، اسلم خان نیازی اور دیگرمہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 شرکا کا کہنا تھا کہ کبڈی ٹیم نے ورلڈکپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا، کبڈی ٹیم کی جیت میں خالد بھٹی نے اہم کردار ادا کیا۔

      

مزیدخبریں