پی ایس ایل2020،آ ج بھی 2 مقابلے ہوں گے

23 Feb, 2020 | 10:52 AM

Azhar Thiraj

وسیم احمد: پاکستان سپرلیگ کے مقابلے جاری، آج بھی دو میچز ہوں گے، پی ایس ایل میں اب تک 5 مقابلے ہوچکے ہیں۔ان پانچ مقابلوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر، ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی نے ایک ایک کامیابی حاصل کی ہے۔لاہور قلندرز بدقسمتی سے پہلا میچ ملتان سلطانز سے ہارگئے۔

آج 2 میچز ہوں گئے۔پہلا مقابلہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 2 بجے دوپہر ہوگا،یہ میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوگا،دوسرا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 7 بجے ہوگا،یہ میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔


گزشتہ روز ملتان سلطانز شائقین کرکٹ کو دوبارہ کامیابی کی خوشی دینے میں ناکام رہی ، شائقین کہتے ہیں ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ملک میں کرکٹ کی بحالی پر خوش ہیں،شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ ملتان سلطان نے کوشش کی لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کا دن تھا،اسلام آباد یونائیٹڈ کے شائقین کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کامیابی پر خوشی ہوئی، ملتان سلطانز کو ٹورنامنٹ میں کامیابی کیلئے مزید محنت کرنا ہوگی۔


شائقین کرکٹ نے مزید کہا کہ سب ٹیمیں ہماری ہیں اور ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، خوشی اس بات کی ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر کرکٹ سٹارز کو کھیلتا دیکھ رہے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ پی ایس ایل کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہے جس کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں،سرفراز احمد ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے پر امید نظر آتے ہیں۔

مزیدخبریں